turky-urdu-logo

ترکیہ کی صدی فن اور فنکار کی صدی بھی ہے،صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس شخص کی حمایت جاری رکھیں گے جو اپنے ملک ، قوم اور پوری انسانیت کے مفاد کے لیے کام کرتا رہے گا۔ترکیہ کی صدی فن اور فنکاروں کی صدی بھی ہوگی۔


صدر ایردوان نے بیشتوپ نیشن کنوینشن اینڈ کلچرل سنٹر میں صدارتی ثقافت اور آرٹس کے ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی شخص اور کسی بھی فنکار کی حمایت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں جو ملک کی ثقافتی دولت کو مالا مال کرتا ہے۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور ترک ثقافت کی خدمت کرنے والا کوئی بھی شخص چاہے کسی بھی عقیدے، نسل یا علاقے سے تعلق رکھتا ہو اسکو ہمیشہ عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ ہم بلا امتیاز تمام فنکاروں کو قبول کرتے ہیں۔

ہم ہر اس شخص کی حمایت جاری رکھیں گے جو اپنے ملک، قوم اور پوری انسانیت کے فائدے کے لیے کام کرتا ہے۔

اس سلسلے میں ترکیہ کی صدی فن اور فنکاروں کی صدی بھی ہوگی۔

میں بطور صدر آپ کے ہر قدم پر ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

Read Previous

پاکستان: ٹکا کی جانب سے راشد آباد،سندھ اسکول کے بچوں کے لیے شٹل بس کا تحفہ

Read Next

صدر ایردوان نےکم از کم ماہانہ اجرت میں 8 ہزار 500 لیرا کے اضافے کا اعلان کر دیا

Leave a Reply