
گزشتہ روز جرمنی میں اختتام پزیر ہونے والے یورپی تیراندازی چیمپئن شپ2022میں ترک ایتھلیٹس نے دو سونے، دوچاندی اور چار کانسی سمیت آٹھ میڈلز حاصل کیے ۔ یہ چیمپئن شپ جرمنی کے شہر میونخ میں منعقد ہوئی جہا ں جرمنی، ہالینڈ، ترکی ، برطانیہ سمیت12 ممالک نے شرکت کی تھی
تر ک تیر اندازی فیڈریشن کے مطابق ترکیہ نے ہالینڈ برطانیہ کو ہرا کر مختلف مقابلوں میں یہ میڈلز جیتے
قومی ایتھلیٹ گلناز کوکون نے خاتون ریکرو بو ایونٹ میں جرمن حریف مشیل کروپن کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا
دونوں کھلاڑیوں نے شاٹس میں یکساں پوائنٹس حاصل کیے تھے اور پہلے 2 سیٹ 2-2 سے برابر رہے۔
تاہم، تیسرے اور چوتھے راؤنڈ میں مقابلہ کیا اور اپنی حریف کو 6-2 سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا
ترکیہ نے دوسرا میڈل ہفتے کے روز ہالینڈ کے خلاف کمپاؤنڈ مینز ٹیم ایونٹ کے فائنل میں حاصل کیا .
مینز ریکروبو ایونٹ میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ میٹے گازوز کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا ۔
ترک وزیر کھیل مہمت کاسپوگلو نےتما م ترک تیر اندازوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ میں اپنےاور اپنے ملک کی جانب ان تمام لوگوں کا شکریہ ا دا کیا جنہوں نے اس چیمپئن شپ میں ہمارے ایتھلیٹس کو قومی ترانہ اور قومی جھنڈے کے ساتھ متعارف کروایا ۔ میں ہمارے قومی کھلاڑیوں کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں کہ وہ ہمیشہ ایسے ہی ملک کا نام روشن کریں۔