turky-urdu-logo

ترکی قطر ایئر فورس کے پائیلٹس کی تربیت کریگا

اطلاعات کے مطابق ترکی میں اپنے ہوابازوں اور فضائیہ کے دیگر ارکان کی تربیت کی غرض سے قطر اپنی فضائیہ کے 250 ارکان، 12 رفال لڑاکا جہازوں کے علاؤہ 9 میراج 2000 طیارے اورچار سی 17 گلوب ماسٹر مال بردار ہوائی جہاز پانچ سال کے لیے ترکی بھیجے گا۔ ترکی کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق مارچ 2020 میں طے پانیوالے معاہدے کے تحت قطر کل 36 طیارے پانچ سال کی مدت کے لیے ترکی بھیج سکتا ہے۔ اس میں ایک سال کی توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔ اس تعیناتی سے قطر کی فضائیہ کو ترکی کی فضائی حدود اور ہوائی اڈے استعمال کرتے ہوئے ترک فضائیہ سے تربیت اور تجربات سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔ معاہدے کے تحت ترکی فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سیکیورٹی کے لیے کوئیک رسپانس فورس بھی قطر میں تعینات کریگا۔ اس پہلے سے طے شدہ معاہدے اور اب عملدرآمد کی اطلاعات سامنے آنے پر یونان نے تحفطات کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ یونان نے چند ماہ پہلے ہی فرانس سے رفال لڑاکا طیارے حاصل کیے ہیں۔

Read Previous

ترک ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کے وفد کی ترکی اردو کی ٹیم کے ہمراہ کمشنر لاہور سے ملاقات

Read Next

افغان امن عمل میں پاکستان کی کاوشوں کے مشکور ہیں، امریکہ

Leave a Reply