turky-urdu-logo

ترکیہ اپنی قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے خاتمے کے لیے اپنا عزم جاری رکھے گا: صدر ایردوان

ترکیہ کے صدر، رجب طیب ایردوان کی زیر صدارت نئے سال کے موقع پر قومی سلامتی کونسل کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔
ایوان صدر میں ہونے والی اس ملاقات کے بعد قومی سلامتی کا اعلامیہ شائع کیا گیا جس میں ترکیہ کی داخلی اور خارجی سلامتی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں پی کے کے / کے سی کے – پی وائی ڈی / وائی پی جی ، فیتو اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ کا عزم کیا گیا۔
ایر دوان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ،شام کی تعمیر نو اور شامی عوام کے امن و خوشحالی کے لئے مکمل حمایت کی جائے گی، غزہ میں جنگ بندی کو مستقل بنانے اور فلسطین کے مسئلے کو منصفانہ طریقے سے حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، غزہ کے عوام کو بلا تعطل انسانی امداد فراہم کی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ،بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل کے اقدامات خطے میں استحکام کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔دنیا بھر بالخصوص افریقہ، مشرق وسطیٰ اور بلقان میں تنازعات کے پرامن حل کے لیے ترکیہ کی کوششوں میں اضافہ کیا جائے گا اور عالمی امن و استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ، ترکیہ اپنی قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کو جاری رکھے گا اور عالمی امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Read Previous

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان کا نو منتخب امریکی وزیر خارجہ کو فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

Read Next

ترکیہ کے ہوٹل میں آتشزدگی حادثے پر عالمی رہنماوں کا اظہار افسوس

Leave a Reply