
ترکی۔ ازبکستان۔ پاکستان کی مشترکہ اسپیشل فورسز کی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں۔
ترک وزارت دفاع نے ترکی۔ ازبکستان۔ پاکستان کی مشترکہ اسپیشل فورسز مشقوں کے ویڈیو شئیر کی ۔
وزارت دفاع کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے ویڈیو کو ” ترکی۔ ازبکستان۔ پاکستان مشترکہ اسپیشل فورسز مشقیں 6 تا 16 دسمبر 2021 کے دوران کامیابی سے مکمل ہو گئی ہیں” کے کمنٹ کے ساتھ شئیر کیا گیا ہے۔