وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
وزارت کے تحریری بیان کے مطابق ملاقات میں یوکرین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ چاوش اولو نے اس بات پر زور دیا کہ فوجی کشیدگی میں مزید اضافہ کسی کو فائدہ نہیں دے گا، اور انہوں نے روس سے فوجی کارروائیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
چاووش اولو نے پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر چاہیں تو روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہیں ۔ چاوش اولو نے فن لینڈ کے وزیر خارجہ پیکا ہاویستو سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزارت کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق دونوں وزراء نے ملاقات کے دوران یوکرین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
