turky-urdu-logo

ترک شہریوں کے یوکرین سے انخلا کی کوششیں جاری

ترکی کے وارسا سفارت خانے نے بتایا کہ یوکرین-پولینڈ کے سرحدی دروازوں پر بہت زیادہ ہجوم تھا اور ترک شہریوں کو رومانیہ، ہنگری اور سلوواکیہ کے سرحدی دروازوں سے یوکرین چھوڑنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وارسا میں ترک سفارت خانے نے یوکرین سے پولینڈ جانے کی کوشش کرنے والے ترک شہریوں کے لیے ایک نیا اعلان جاری  کیا۔

سفارت خانے نے ٹویٹر پر بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ "یوکرین-پولینڈ کے سرحدی دروازوں پر بہت زیادہ رش ہے۔ یہاں دسیوں کلومیٹر لمبی گاڑیاں اور ہزاروں پیدل چلنے والوں کی لائنیں ہیں۔ اس تناظر میں، ہم تجویز کرتے ہیں کہ ہمارے شہری اگر ممکن ہو تو، رومانیہ، ہنگری اور سلوواکیہ کی سرحد کے ذریعے یوکرین چھوڑ دیں۔”

Read Previous

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حوثی باغیوں پر ہتھیاروں کی پابندی عائد کردی

Read Next

یوکرین پر حملے کے بعد روس میں ہالی وڈ فلموں کی ریلیز کو روک دیا گیا

Leave a Reply