
وزارت صحت فرحتین کوکا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فائیزر بائیو ٹیک کویڈ 19 ویکسین کی 4.5 ملین خوراکیں رواں ماہ ترکی پہنچیں گی۔
ملک کے کورونا وائرس سائنسی مشاوراتی بورڈ کے اجلاس میں فرحتین کوکا کا کہنا تھا کہ فائیزر بائیو ٹیک ویکسین کی پہلی 58 ہزار خوراکیں ترکی پہنچ چکی ہیں۔
یہ خوراکیں ویکسین کو ٹیسٹ کرنےمیں استعمال کی جائیں گی۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ہفتے 60 سے 65 سال کی عمر کے لوگوں کو ویکسین لگنا شروع ہو جائے گی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ویکسین تک رسائی اور گھریلو ویکسین تیار کر نے کے معاملات پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم زیادہ تیزی سے ایک شخص سے دوسرے شخص میں پھیل سکتی ہے۔
وائرس سے بچنے کے لیے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاو کے اقدامات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
کوکا کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے 15 دنوں میں ترکی کے بیشتر صوبوں میں کورونا وائرس کے کیسیز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
کوکا کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ہم اس بیماری پر جلد ہی قابو پا لیں گے۔
ترکی میں اب تک 35.6 ملین کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ترکی میں 14 جنوری سے ہیلتھ ورکرزاور اعلی افسران کو ویکسین لگنے کی شروات ہو چکی ہے۔
دسمبر 2019 میں شروع ہونے کے بعد سے اب تک کورونا وائرس 192 ممالک میں 2.67 ملین لوگوں کی جانیں لے چکا ہے۔
امریکہ ، انڈیا اور برازیل اب تک کے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ہیں۔