turky-urdu-logo

ترکی بلقان سے بھی فیٹو کے دہشتگردوں کا نام ونشان مٹا دے گا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب  ایردوان  نے کہا ہے کہ ہم دہشت گرد  تنظیم  فتح اللہ  (FETO)کا بلقان  سے بھی خاتمہ کردیں گے۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  سربیا میں ترکی کے نئے  قونصل خانے کی افتتاحی تقریب میں  ویڈیو کے ذریعے  شرکت  کرتے ہوئے کیا۔

صدر ایردوان نے  اپنے خطاب میں کہا کہ ہم دہشت گرد  تنظیم  فتح اللہ  (FETO)کا بلقان  سے بھی خاتمہ کردیں گے۔  صدر  نے سربیا کے اپنے ہم منصب کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ  دہشتگردی کے خلاف جاری  اس جنگ میں ہمارا ساتھ دینے پر ہم  آپ کے مشکور ہیں۔

صدر  نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  امید ہے کہ یہ قونصل خانہ سربیا اور ترکی کے تعلقات میں   مزید بہتری کا ذریعہ بنے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں تعاون  مستحکم ہو رہا ہے ، ترک  کاروباری افراد  سربیا میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس سے سربیا کی ترقی  اور ملک میں ملازمت کے مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Read Previous

افغان کرکٹ ٹیم کو طالبان نے اسٹریلیا جانے کی منظوری دے دی

Read Next

پاکستان میں 2 کروڑ بچوں کا اسکول نہ جانا بہت بڑا المیہ ہے، عمران خان

Leave a Reply