turky-urdu-logo

ترکی:شہری نے دفتر سے گھر واپسی کا انوکھا حل نکال لیا

ترکی میں ایک شہری نے دفتر سے گھر جانےکے دوران ٹریفک جام سے بچنےکا انوکھا حل نکال لیا۔

ترک شہری چنگیز کو دفتر سے گھر جانے کے لیے نہ ٹریفک کی جھنجھٹ ہوتی ہے اور نہ بس یا ٹرین میں سیٹ کی تلاش ، وہ روز دفتر سے واپسی پر اڑتے ہوئے گھر پہنچ جاتے ہیں۔

2 ہزار فٹ بلندی سے زمین تک پہنچنے میں 4 منٹ لگتے ہیں،کار 40 منٹ لیتی ہے اور اور کیبل کار سے یہ سفر25 منٹ میں طے ہوتا ہے۔

چنگیز خود ایک کیبل کار کمپنی کے مینیجر ہیں لیکن دفتر سے گھر واپسی پرونگ سوٹ کا استعمال کرتے ہیں،چنگیز اپنے اس ایڈونچر کی ویڈیوز اور تصویریں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

Read Previous

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین ندیم رضا سے کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل رابرٹ کی ملاقات

Read Next

ترکی: اس سال 200 ارب ڈالر کی ایکسپورٹس کا نیا ریکارڈ قائم کرے گا، صدر ایردوان

Leave a Reply