turky-urdu-logo

ترکیہ کا "ٹیک ویزا” پروگرام— عالمی ٹیکنالوجی ماہرین اور اسٹارٹ اپس کے لیے سنہری موقع




ترکیہ نے عالمی ٹیکنالوجی ماہرین اور جدید آئیڈیاز رکھنے والے اسٹارٹ اپس کو اپنی ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کا حصہ بنانے کے لیے "Türkiye Tech Visa” پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد دنیا بھر کے باصلاحیت ٹیک ایکسپرٹس اور انوویٹوز کو ترکیہ میں ریسرچ، اختراع اور سرمایہ کاری کے مواقع کرنا ہے۔
ترکیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسے ٹیکنالوجی پروفیشنلز اور اسٹارٹ اپس کو خوش آمدید کہتا ہے جو “ویلیو کریشن” اور “ٹیکنالوجی دنیا میں منفرد تبدیلی” کے وژن کے حامل ہوں۔

اس پروگرام کے تحت منتخب امیدواروں کو ویزا کی تیز رفتار پروسیسنگ، کاروباری ماحول تک آسان رسائی، سرمایہ کاری کے مواقع اور ترکیہ کے بڑھتے ہوئے ٹیک نیٹ ورک سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔


ترکیہ کی جانب سے یہ اقدام خود کو دنیا کے نئے کری ایٹو اور انوویشن ہب کے طور پر سامنے لانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے ٹیک ایکسپرٹس کو شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔

Read Previous

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان کا غزہ کیلئے بین الاقوامی استحکام فورس میں اہم کردار ادا کرنے کا اعلان، یوکرین جنگ میں ثالثی کے “درست راستے” پر ہونے پر اظہارِ اطمینان

Read Next

پاکستان میں بائنانس قیادت کی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ

Leave a Reply