turky-urdu-logo

ترکیہ کا شام کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون بڑھانے کا عزم — ترک وزیرخارجہ

انقرہ — ترکیہ نے شام کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کی جائز امنگوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان نے شامی وزیرخارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ترکیہ شام کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ان کی مرضی کے مطابق امن و استحکام کے قیام میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔حاقان فیدان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع، تجارت، سرمایہ کاری، نقل و حمل اور توانائی سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان اور صدر احمد الشرع کی قیادت میں ترکیہ اور شام تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ترک وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ علاقائی امن اور ترقی کے لیے ترکیہ شام کے ساتھ عملی اقدامات جاری رکھے گا، تاکہ خطے میں پائیدار استحکام کو یقینی بنایا جا سکے

Read Previous

ترکیہ اور پاکستان کا دفاعی تعاون مزید مضبوط، ترک کمپنی کرمود کا کراچی شپ یارڈ میں کنٹینر آفس قائم

Read Next

ترک صدر کا آذربائیجان–آرمینیا امن عمل میں پیش رفت کا خیرمقدم

Leave a Reply