ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے لیے فلسطینیوں کی حمایت ترک نہیں کریں گے ۔
ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کچھ دیگر ممالک کی طرح فلسطین کاز کی قیمت پرنہیں ہوگی، اس لیے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے لیے فلسطینیوں کی حمایت ترک نہیں کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کے لیے دونوں ممالک میں رابطے سے ترکی کا کردار بڑھ سکتا ہے تاہم فلسطین سے متعلق ترکی اپنے بنیادی اصولوں سے کبھی پیچھے نہیں ہٹےگا۔
یاد رہے کہ خبروں کے مطابق اسرائیل کے صدر کا اگلے ماہ دورہ ترکی متوقع ہے۔
دونوں ممالک نے 2018 میں تعلقات خراب ہونے کے بعد اپنے سفیر وطن واپس بلا لیے تھے۔
