turky-urdu-logo

روس ترکیہ کو قابل اعتماد اور ثابت شدہ شراکت دار سمجھتا ہے: صدر پیوٹن




ماسکو/چین: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر رجب طیب ایردوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس ترکیہ کو نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ایک قابل اعتماد اور ثابت شدہ پارٹنر کے طور پر دیکھتا ہے۔


صدر پیوٹن نے کہا کہ ترکیہ نے مختلف عالمی اور علاقائی مسائل پر متوازن اور تعمیری مؤقف اختیار کر کے اپنی اہمیت منوائی ہے۔ ان کے مطابق، ماسکو اور انقرہ کے درمیان تعاون خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔


روسی صدر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی روس اور ترکیہ کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور باہمی تعاون کے نئے امکانات کھلیں گے۔

Read Previous

ایران اور ترکیہ شام کے اتحاد اور عراق کے استحکام پر متفق، مسلح افواج میں تعاون کی امید: صدر مسعود پزشکیان

Read Next

شام کی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کی مخالفت کریں گے، شامی عوام کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے تعاون جاری رہے گا: صدر ایردوان

Leave a Reply