
ترک کمپنی بیکر نے نئے جیٹ پاورڈ بغیر پائیلٹ لڑاکا جہاز (ان مینڈ ایئر کرافٹ ) کی تصاویر شیئر کر دیں۔
کمبیٹ ان مینڈ ایئر کرافٹ سسٹم کے کنسپچول ڈیزائن کو پہلی مرتبہ منظر عام پر لایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس ان مینڈ ایئرکرافٹ کو یوکرینیئن انجن سے پاورڈ کیا جائیگا۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں اس جیٹ کو ترکی کی پہلی ہیلی کاپٹر ڈاک سے بھی ٹیک آف کرتے دیکھایا گیا ہے۔
اب تک کی دستیاب معلومات کے مطابق اس ان مینڈ کمبیٹ ایئر کرافٹ میں چالیس ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے اور ایک اعشاریہ پانچ ٹن وزنی فضا سے فضا اور فضاسےزمین پر مار کرنیوالے بمبز کے علاوہ کروز میزائل فائر کرنیکی صلاحیت ہوگی۔
اسکی سپیڈ 1.4 ماک اور اسکو یوکریئنیئن کمپنی کے تیار کردہ AI-25انجن سے پاورڈ کیا جائیگا۔