turky-urdu-logo

ترکیہ کی فوٹوگرافی نمائش کا لاہور میں افتتاح




لاہور – آج گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے تعاون سے ترکیہ کی فوٹوگرافی نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ اس نمائش میں منتخب تصاویر پیش کی گئیں جو ترکیہ کی تاریخی اور ثقافتی وراثت کو نمایاں کرتی ہیں اور شائقین کو ترکیہ کی خوبصورت جھلک دکھاتی ہیں۔


تقریب میں ترکیہ کے قونصل جنرل لاہور جناب محمد ایمین شِمشیک، یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری اور معزز مہمانانِ گرامی نے شرکت کر کے اس موقع کو یادگار بنایا۔


شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف ثقافتی روابط کو فروغ دیتی ہیں بلکہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔



Read Previous

ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو نے COMSATS کے باغ میں پودا لگایا

Read Next

سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ: پاکستان مشرق وسطیٰ کا دوسرا جوہری پاور ہاؤس بن گیا، علی شاہین

Leave a Reply