turky-urdu-logo

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کا خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعلامیہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گزشتہ شب ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطے کے ذریعے گفتگو کی۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں ہم منصب نے آپس میں ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا اور یہ بھی کہا کہ بات چیت اور سفارت کاری ہی مسائل کے حل اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کا واحد موثر ذریعہ ہے۔

دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں ہم منصب ریاض میں سعودی عرب کی میزبانی میں آج منعقد ہونے والے علاقائی پیش رفت پر اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں دونوں کی اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔

Read Previous

عدانا میں اضافی پیٹریاٹ دفاعی نظام تعینات، فضائی اور سرحدی تحفظ مضبوط

Read Next

سفیرِ پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید کی جانب سے دعوتِ افطار ترک ارکان پارلیمنٹ کی شرکت

Leave a Reply