turky-urdu-logo

ترکیہ کے یومِ جمہوریت پر "پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ ہیروز” کی تصویری نمائش کا افتتاح


اسلام آباد — ترکیہ کے یومِ جمہوریت کے موقع پر منعقدہ خصوصی پروگرام میں وزیرِ مملکت حذیفہ رحمان اور ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے مشترکہ طور پر ” پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ ہیروز ” عنوان سے تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔

نمائش میں ترکیہ اور پاکستان کے شہداء کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے والی نمایاں تصاویر رکھی گئیں جو شرکاء میں گہرا اثر چھوڑ گئیں۔ افتتاحی تقریب میں سفارتی حلقوں، سول سوسائٹی اور صحافیوں نے کثیرمِ شمار شرکت کی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی و ثقافتی روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

سفیر عرفان نذیروغلو نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے قربانیاں اور دوستی لازوال ہیں، جبکہ وزیرِ مملکت حذیفہ رحمان نے کہا کہ شہداء کی خدمات کو یاد رکھنا اور اُن کے خاندانوں کا ساتھ دینا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔


Read Previous

پاکستان میں 20 سال بعد آف شور آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن میں بڑی پیش رفت — 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں، سرمایہ کاری 1 ارب ڈالر تک متوقع

Read Next

پاکستان میں نئی صنعتی پالیسی کی منظوری — روزگار کے لاکھوں مواقع اور برآمدات بڑھنے کی توقع

Leave a Reply