کراچی — ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون میں تیزی آ رہی ہے۔ بحری جہاز بنانے والی ترک کمپنی کرمود نے پاکستان میں دفاعی منصوبے کے لیے اپنا کنٹینر آفس قائم کر دیا ہے۔ کمپنی نے کراچی شپ یارڈ میں دو الگ الگ مقامات پر دفتری عمارتیں تعمیر کی ہیں۔کرمود دنیا کے معروف ماڈیولر کنٹینرز اور دفتری عمارتوں کے مینوفیکچررز میں شمار ہوتی ہے۔ یہ کمپنی جدید سہولیات اور تیز تر تعمیراتی ٹیکنالوجی کی بدولت عالمی سطح پر پہچانی جاتی ہے۔ترکیہ کی جانب سے 2004 میں شروع کیا گیا MILGEM پروجیکٹ ملک کی بحری جنگی جہازوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔ اسی منصوبے کے تحت ترک کمپنیاں پاکستان کے لیے بھی جدید بحری جہاز تیار کر رہی ہیں۔دفاعی ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے دونوں ممالک کے درمیان بحری دفاعی تعاون میں مزید وسعت آئے گی اور پاکستان کی بحری صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔—
