ترکی نے یوکرین کو نئے دفاعی نظام ک پیش کش کر دی۔
ترک کمپنی ایسلسان نے اپنے موبائل محدود فاصلے پر مارکرنیوالے کورکوت فضائی دفاعی نظام کی یوکرین کو پیش کش کی۔
اس جنگ میں استعمال شدہ نظام کو یوکرین کی افواج ڈرونز، ہیلی کاپٹرز، طیاروں، فضا سے زمین پر مار کرنیوالے میزائلوں کے علاوہ کروز میزائلز کے خلاف استعمال کرسکتی ہیں۔
پینتیس ملی میٹر دو نالی گن کے ساتھ یہ خوکار فضائی دفاعی نظام ایک منٹ میں گیارہ سو راونڈز فائر کرسکتا ہے۔
کورکوت کی گنز کی مفید رینج چار کلومیٹر ہے۔
