ترکی میں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کا آج 73 واں سال منایا جا رہا ہے۔
ترکی کے وزیر خارجہ نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کو اپنانے کے بعد 73 ویں سالگرہ منائی۔
ایک تحریری بیان کے مطابق میلوت چاوش اولو کا کہنا تھا کہ یہ اعلامیہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک سنگ بنیاد ہے، انکا کہنا تھا کہ 1948 میں اس کی منظوری کے بعد سے دنیا کو جن تجربات اور چیلنجز کا سامنا ہے اس دستاویز کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے جسکا مقصد انسانی حقوق کا تحفظ کرنا ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ ترکی پناہ گزینوں اور ان لوگوں کے حقوق کا دفاع جاری رکھے گا جن کے بنیادی انسانی حقوق کی دنیا کے ہر حصے میں خلاف ورزی کی گئی ہے۔
وزیر خارجہ نے اس سال کے موضوع مساوات کے حصول کے لیے امید ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہدف صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب بین الاقوامی برادری تعاون کے شعور اور مشترکہ ذمہ داری کے ساتھ کام کرے۔
