ترکیہ کی معروف دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنے کم زمینی مدار (Low-Orbit) آئی او ٹی سیٹلائٹ LUNA-1 کے کامیاب لانچ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ امریکی کمپنی کے Falcon 9 راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔
LUNA-1 سیٹلائٹ کا مقصد دُور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں ریئل ٹائم کنیکٹیوٹی اور ڈیٹا کلیکشن کو ممکن بنانا ہے۔ اس جدید سیٹلائٹ کے ذریعے زراعت، لاجسٹکس، توانائی، سیکورٹی اور اسمارٹ سسٹمز جیسے شعبوں میں اہم معلومات فوری طور پر حاصل کی جا سکیں گی۔
ASELSAN کے مطابق یہ منصوبہ ترکیہ کی خلائی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے، جو ملکی دفاع اور شہری استعمال دونوں کے لیے نہایت اہم ثابت ہوگا۔
