اسلام آباد – ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے رکنِ قومی اسمبلی زہرہ فاطمہ کے ہمراہ سفارتخانے کے لان میں پودا لگا کر "سرسبز پاکستان” مہم میں حصہ لیا۔
اس موقع پر سفیرِ ترکیہ نے کہا کہ درخت لگانا آنے والی نسلوں کے لیے ایک قیمتی سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں ترکیہ، پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔
رکنِ قومی اسمبلی زہرہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نہ صرف گہرے دوست ممالک ہیں بلکہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔


