
استنبول میں قائم ترک گیمنگ اینڈ اسپورٹس ایجنسی نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں ترکیہ کی گیمنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں %60 اضافہ دیکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق ترکیہ نے گزشتہ سال425 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری صرف گیمنگ سیکٹر میں کی جو ترکیہ کے 23 مشہور گمینگ کمپنیوں کو فنڈنگ کی صورت میں دی گئی
ترک گیمنگ اینڈ اسپورٹس ایجنسی کے بانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وبا کے بعد کے چیلنجزز نے گزشتہ سال عالمی گیمنگ مارکیٹ پر منفی اثر ڈالا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی ممالک میں استنبول گیمنگ سیکٹر میں دوسرا جبکہ دنیا کا پانچواں ملک ہے
عالمی گیمنگ مارکیٹ کا حجم اس سال 185 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جو کہ 2021 میں 175.8 بلین ڈالر سے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا،”موبائل گیمنگ نے ایک بار پھر صنعت کو شکل دی، جس کی کل آمدنی کا تقریباً 92 بلین ڈالر ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ کنسولز نے تقریباً 52 بلین ڈالر کمائے اجبکہ کمپیوٹر گیمز کا کل کاروبار 40 بلین ڈالر سے زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں میں گمیز کھیلنے والے صارفین کی تعداد 2.95 بلین سے بھی زیادہ ہے جبکہ اسپورٹس کے شوقین لوگ 549 ملین تک ہیں۔