ترک صدر رجب طیب ایردوان نے افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مسلمان بھائیوں کی سرزمین پر قبضہ طالبان کو زیب نہیں دیتا۔ صدر نے طالبان کی جانب سے ترکی کو دیے گئے انتباہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا طالبا ن کو اپنے مسلمان بھائیوں کی سرزمین کا قبضہ چھوڑ کر دنیا کے سامنے امن کی نئی مثال قائم کرنی چائیے۔
صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان ایک مسلم اکثریت ملک ہے اور طالبان کا رویہ ہمارے اقدار کے برعکس ہے۔
صدر نے ان خیالات کا اظہار ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے دورے پر روانگی سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔
ترکی نے امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے بعد کابل ائیر پورٹ کی سیکورٹی کی ذمہ داری لینے کی پیشکش کی تھی جس کے بعد سے امریکی اور ترک حکومت ا س حوالے سے رابطے میں ہے۔
گزشتہ ہفتے طالبان نے ترکی کو انتباہ کیا تھا کہ افغان ائیر پورٹ پر ترک فوج کی موجودگی سے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
صدر ایردوان سے جب طالبان کے اس بیان کے متعلق پوچھا گیا تو صدر کا کہنا تھا کہ اس بیان میں "ہمیں ترکی کی ضرورت نہیں ہے ” ایسا کوئی جملہ نہیں ہے ۔
