
اسلام آباد — پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوعلو نے ترکیہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارہان آفیونجو اور اُن کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں سفارتخانے میں خصوصی تقریب کی میزبانی کی۔
یہ ملاقات پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون، علمی و تحقیقی تعلقات اور مستقبل کی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ دونوں برادر ممالک کے مابین تعلیمی اور دفاعی میدان میں تعاون کے نئے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تقریب میں وفد کے اراکین اور سفارتخانے کے حکام شریک ہوئے، جنہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
🇵🇰🤝🇹🇷