
ترکی کے وزیر ثقافت و سیاحت کا کہنا تھا کہ ترکی نے جنوری سے ستمبر تک 1 کروڑ 76 لاکھ غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیاجو گذشتہ سال کے مقابلے میں86 فیصد زیادہ ہے۔
نمایاں بہتری کے باوجود 9 ماہ کا اعداد و شمار 2019 کی وبائی مرض سے پہلے کی شطح کو پار نہیں کر سکا۔
بحیرہ روم کے ریزورٹ شہر انطالیہ غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کے لیے 39 فیصد شئیر کے ساتھ سر فہرست رہا جس نے جنوری سے ستمبر میں 68 لاکھ غیر ملکی سیاحوں کی توجہ اپنی طرف راغب کی۔
دوسرے نمبر پر استنبول 33 فیصد کے ساتھ سیاحوں کو اپنی طرف راغب کر سکا اور ایدرن 10 فیصد سیاحوں کو۔
وزارت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک نے اس سال کے پہلے نو مہینوں میں بیرون ملک مقیم ترک شہریوں سمیت 1 کروڑ 76 لاکھ سیاحوں کا خیرمقدم کیا۔
ستمبر میں، ملک میں 35 لاکھ غیر ملکیوں کی آمد دیکھنے میں آئی، جو سالانہ بنیادوں پر 60 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔