ترکی کے جنوب مغربی علاقے موغلا میں لگی آگ تھرمل پاور پلانٹ تک پہنچ گئی جس پر جلد از جلد قابو پانے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں ۔
ترک صدراتی ترجمان ابراہیم کلن نے اپنے بیان میں بتایا کہ کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے بچنے کے لیے کیمارکوئے پاور پلانٹ کو خالی کروا لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹ کو بدھ کو ہی خالی کروا لیا گیا تھا ۔
پاور پلانٹ کے قریب لگی آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے ۔ امدای ٹیمیں تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ پلانٹ پر آگ بجھانے کا کام رہی ہیں۔
پلانٹ سے دھماکہ خیز اور آتش گیر مواد ہٹا دیا گیا ہے ۔ آگ مزید پھیلنے کی صورت میں پانی ڈالنے والی گاڑیاں اور فائر فائٹرز کی گاڑیاں پلانٹ کے قریب تعینات کر دی گئ ہیں۔
ترکی کے جنگلات سے شروع ہونے والی آگ میں تیز ہواؤں کے باعث اضافہ ہو رہا ہے۔
