turky-urdu-logo

ترکیہ نےاپنے سب وے اسٹیشنوں کو مستند انداز کے ساتھ ڈیزائن کیا ہے،صدر ایردوان

صدر ایردوان نے استنبول میں باسکشیر جام اور ساکورا سٹی  کے ہسپتال کیاشہر سب وے لائن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹے لگاتار کام کرنے کے نتیجے میں، سب وے لائن کی تعمیر 24 مہینوں کے اندر مکمل ہو گئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے کامیابی کے ساتھ  سب وے کی جانچ اور اسے استعمال میں لانے کے لیےتمام کاموں کو مکمل کر لیا ہے اور آج اسکا افتتاح کرتے ہوئے ہمیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

ہم نے اپنے سب وے اسٹیشنوں کو مستند انداز کے ساتھ ڈیزائن کیا ہے۔ ہم چاہتے تھے کہ ہمارے استنبول میں نہ صرف نقل و حمل کا بنیادی ڈھانچہ ہو بلکہ علامتی سہولیات بھی موجود ہوں۔

زلزلہ زدہ علاقے میں جاری کاموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہاکہ ہم نے اپنے شہروں کو بحال کرنے کے لیے اپنی ریاست کے تمام ذرائع کو متحرک کر دیا ہے۔ ہم نے ملبہ ہٹانے کےساتھ ساتھ مکانات کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے شروع کر دیا ہے۔

78 ہزار رہائش گاہوں اور گاؤں کے گھروں کی تعمیر شروع ہو چکی ہے۔ ہم نے ان میں سے 42 ہزار کے لیے زمین توڑ دی ہے۔ اعداد و شمار میں ہر گزرتے دنوں کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم زلزلہ زدہ علاقے میں کل 650  لاکھ ہزار رہائش گاہیں اور گاؤں کے گھر بنائیں گے۔ ہم انشاء اللہ ایک سال کے اندر  319 لاکھ  رہائش گاہیں اور گاؤں کے مکانات مکمل کر کے ان کے مالکان کے حوالے کر دیں گے۔

ترکیہ کی آٹوموبائل توگ کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ توگ جلد ہی دوسرے ممالک میں بھی نظر آئے گا۔

ہم نے توگ کی ایک گاڑی تحفتا اپنے قریبی دوست آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کو بھی بھیجی ہے۔

اب ہم ازبکستان کے اپنے بھائی صدر شوکت مرزیوف کو بھی ایک  بھیج رہے ہیں۔ ہم اسے اپنے دوسرے دوستوں کو بھی بھجوائیں گے۔

ہم نے 60 سالہ طویل خواب کی پیداوار توگ کو اپنے صدی کے ترک وژن کی علامتوں میں سے ایک میں تبدیل کر دیا ہے۔

دفاعی صنعت کے منصوبوں کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ کا طیارہ بردار بحری جہاز بہت جلد کام کرنا شروع کر دے گا اور اسے ترک مسلح افواج کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Read Previous

مسجد اقصیٰ اور فلسطینوں پر حملے کسی صورت قبول نہیں، ترک وزیر خارجہ

Read Next

امریکہ: امام مسجد چاقو حملے میں زخمی

Leave a Reply