turky-urdu-logo

ترکی نے امریکہ سے ایف 35 خریدنے کے لئے دی گئی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کر دیا

ترک صدر  رجب طیب ایردوان نےکہا ہےکہ امریکا نے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں  ادائیگی کے بدلے ایف 16 طیاروں کی فروخت کی پیشکش کی ہے تاہم ترکی ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں اپنی سرمایہ کاری کی واپسی چاہتا ہے۔

استنبول ائیرپورٹ پر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے ایردوان نےکہا کہ ترکی نے امریکا کے ایف 35 پروگرام کے 1.4 ارب ڈالرکی ادائیگی کی تھی،جس کے بدلے امریکا نے ایف 16 طیاروں کی فروخت کی پیشکش کی ہے۔

ترک صدر نےکہا کہ ترکی ملکی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر قدم اٹھائےگا۔

خیال رہے کہ روسی دفاعی نظام کی خریداری پر امریکا نے 2019 میں ترکی کو نیٹو کے ایف 35 طیاروں کے پروگرام سے الگ کردیا تھا۔

گزشتہ ماہ خبرایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ترکی نےامریکا سے 40 ایف 16 طیارے اور 80 ماڈرنائزیشن کِٹ خریدنے کی درخواست کی ہے۔

Read Previous

چین میں ایپل نے اپنی مشہور ترین قرآن ایپلی کیشن بند کرد ی

Read Next

ترکی کی ہیلتھ کیئر فرم امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی سرکاری سپلائر بن گئ

Leave a Reply