
ترکی میں اب تک 8 کروڑ 3 لاکھ شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔
ترکی میں 16 سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین لگوانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
وزارت صحت فرحتین کوکا کے مطابق ترکی میں اب تک4 کروڑ 9 لاکھ لوگوں کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگ چکی ہے جبکہ 3 کروڑ 1 لاکھ لوگوں کی کورونا ویکسین مکمل ہو چکی ہے۔
ترکی نے ویکسین کی بوسٹر ڈوز بھی شہریوں کو لگانی شروع کر دی ہے اور اب تک 6لاکھ لوگوں کو بوسٹر ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
اب تک 69 فیصد بزرگوں کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔
فرحتین کوکا نے ٹوئٹر پر بتا یا کہ 50 فیصد تک 18 سال اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔
وزارت صحت کے اعداد وشمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران اب تک27 ہزار 3 سو 56 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 128 لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 16 ہزار 3 سو 63 لوگ کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
ترکی میں یکم جولائی کے بعد سے حالات معمول پر واپس آنا شروع ہو گئے تھے۔
ترکی نے ڈیلٹا وئرینٹ کے خطرے کے پیش نظر بنگلہ دیش، برازیل ، جنوب افریقہ ، بھارت ، نیپال اور سری لنکا سے پروازوں پر پابندی لگا دی تھی۔
جبکہ لندن ، ایران ، روم اور سنگاپور سے آنے ولے لوگوں کو ترکی سفر کےلیے اپنا 72 گھنٹے پرانہ منفی کورونا وائرس ٹیسٹ دکھانا ہوگا۔
دسمبر 2019 سے شروع ہونے کے بعد سے اب تک کورونا وائرس 192 ملکوں میں پھیل چکا ہے۔