ترکی کی تاریخ میں پہلی بار صدر رجب طیب ایردوان نے ایک با حجاب خاتون ڈاکٹر کبرا کو ترکی کے شہر کارا حصار کی گورنر مقرر کر دیا۔
ڈاکٹر کبرا کا کہنا تھا کہ میں صدر ایردوان کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ خدا تعالی ہمیں اس نئی ڈیوٹی کو بھر پور طریقے سے مکمل کرنے کی ہمت عطا فرمائے تاکہ ملک و قوم کی ترقی میں ہم اپنا کردار ادا کر سکیں۔

ڈاکٹر کبرا کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنی تمام ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے میں اپنے شہر کارا حصار کے بہترین مستقبل کے لیے اپنی بھر پور کوشش کروں گی۔
ڈپٹی گورنر اور ڈسٹرکٹ گورنرز سے ملاقات کے دوران انہوں نے شہر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور آنے والے دنوں کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی ۔

ڈاکٹر کبرا نے سندیکلی میں رہنے والی یاشر اوزلیم شہید کی والدہ سے بھی ملاقات کی۔انکا کہنا تھا کہ آپکی دعائیں اور آپکا مجھ پر بھروسہ ہی میری سب سے بڑی طاقت ہے۔
سندیکلی کے ایک نرسنگ ہوم کے دورے کے دوران انہوں نے وہاں رہنے والے بزرگوں سے ملاقات کی انکا حال چال پوچھا ور انکے ساتھ وقت گزارا۔

ڈاکر کبرا نے نرسنگ ہوم کے بزرگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب سے ملنا اور آپ سب کی دعائیں میرے لیے بہت قیمتی ہیں۔

ڈاکڑ کبرا نے اپنے کام کا آغاز شہر کے مرکز میں موجود تاجروں سے ملاقات کر کے کیا۔انہوں نے انکے کاروبار کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کی انکے کام کو سراہا اور ترقی حاصل کرنے کی دعائیں دی۔

19 مئی یوم اتاترک اور یوتھ اینڈ اسپورٹس فیٹیول کے موقع پر انہوں نے نوجوانوں اور بچوں سے ملاقات کی ۔
انکا کہنا تھا کہ جو طاقت ترکی کو کامیابی کی بلندیوں تک لے کر جا سکتی ہے وہ ہمارے نوجوان ہیں۔

