
ترکی ایک نئے دور میں داخل ہونے کے لیے تیار ہے جس میں ثقافت اور مستقبل کو ایک ساتھ لے کر چلیں گے۔
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے تاریخی شہر استنبول میں میوزیم کی افتتاخی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ایسے دور میں داخل ہونے جا رہے ہیں جس میں ہم اپنی ثقافت اور مستقبل کو ایک ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے اور بے روح اور شناحت سے عاری معاشرے کا خاتما کریں گے۔
صدر ایردوان نے بتایا کہ بد قسمتی سے ماضی میں ترکی کے آثار قدیمہ کو نظر انداز کیا گیا اور خوبصورت عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ لیکن بہت جلد جدید فن تعمیر سے ہم ترکی کا نقشہ بدل دیں گے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ہم نے اپنے فن تعمیر کو سہارا نا دیا تو وہ وقت دور نہیں جب ہم چھونپڑی نما عمارتوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوں گے۔