
ترکیہ نے انڈونیشیا کے جزیرہ،جاوا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیاکہ، ہم ان تمام افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں اور انڈونیشی عوام کے غم میں شریک ہیں۔ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، وسطی جاوا صوبے میں شدید بارشوں کے باعث پیش آنے والی ان آفات میں اب تک 16 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ 8 افراد لاپتہ ہیں۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنزجاری رکھے ہوئے ہیں۔
ترکیہ کا یہ بیان دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار ہے۔