turky-urdu-logo

ترکیہ کا نائیجیریا میں ایندھن ٹینکر کے دھماکے میں ہلاکتوں پر اظہار تعزیت

 ترکیہ نے نائیجیریا کے شمالی علاقے نائیجر کی گورارا ریاست میں ایندھن کے ٹینکر کے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ ،گورارا علاقے میں ایندھن کے ٹینکر میں دھماکے سے ہونے والی جانی نقصان کی خبر پر ترکیہ کو انتہائی افسوس ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ، ترکیہ ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ دکھ کی گھڑی میں شریک ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔

یاد رہے کہ، 19 جنوری 2025 کو نائیجر ریاست میں ڈیکو ماجے ہائی وے پر ایک ایندھن لادا ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا تھا۔ اس کے بعد علاقے کے لوگ الٹی ہوئی گاڑی سے ایندھن نکالنے کی کوشش کر رہے تھے کہ، اچانک ٹینکر میں دھماکہ ہو گیا۔ نائجیریا کی ریاستی ہنگامی ایجنسی کے مطابق، اس حادثے میں 86 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہوئے ہیں۔

ترکیہ نے نائیجیریا کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس المناک حادثے کی تلافی کی امید ظاہر کی ہے اور ان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Read Previous

13 سال بعد ترکیہ کا حلب قونصل خانہ دوبارہ فعال، خدمات کا آغاز

Read Next

غزہ جنگ بندی معاہدہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کیلئے اہم قدم ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

Leave a Reply