ترک صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی رواں سال 200 ارب ڈالر کی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔
صدر نے قطر اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت بھی گزشتہ ڈیڑھ سال سے بحران کا شکار ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ کورونا وبا ویکسین بننے کے بعد بھی مختلف شکلوں اور لہروں سے معیشت کی بدحالی کا سبب بنتا رہا۔
صدر نے مزید کہا کہ 2020 کا اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو معیشت کی بدحالی کا پتا چلتا ہے۔ عالمی معیشت 3.5 فیصد
عالمی تجارت میں 10 فیصد گراوٹ آئی جبکہ بین الاقوامی سرمایہ کاری میں 42 فیصد کمی آئی۔ غربت میں بھی اضافہ رپورٹ کیا گیا 90 کڑور افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے۔
ویسکین کی بات کی جائے تو ابھی تک 85 مملک ایسے ہیں جہاں ایک بھی ڈوز نہیں پہچ سکی۔ اس وبا نے ہمیں ایک بات کا ضرور احساس دلایا ہے کہ اس جنگ میں ہم سب ایک ساتھ کھڑے ہیں۔
