turky-urdu-logo

ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت بلاک کے مستقبل، ساکھ اور وقار کے لیے اہم ہے، صدر ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے یومِ یورپ کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ایک مضبوط شراکت دار، امیدوار ریاست اور نیٹو کے اتحادی کے طور پر، ترکی موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے  لیے  یورپ کے ساتھ خاطر خواہ      تعاون   کر  رہا ہے۔

صدر  کا کہنا تھا  کہ  "یوکرین میں جنگ کے منفی اثرات، جو کہ عالمی سطح پر پہنچ چکے ہیں، نے یورپی یونین کے لیے ترکی کی تزویراتی اہمیت کو ایک بار پھر  واضح کر دیا ہے۔” اختلافات کی بجائے باہمی مفادات پر توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ تمام شعبوں میں ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات کو مستحکم کرنے  سے دونوں فریقین  کو فائدہ ہوگا۔

صدر نے کہا کہ "ترکی کے یورپی یونین میں شمولیت کے عمل کو  جسے ملک نے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود صبر اور عزم کے ساتھ برقرار رکھا   تعمیری موقف کے ساتھ حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے،” صدر نے مزید کہا کہ یہ بلاک کے مستقبل، ساکھ اور وقار کے لیے ضروری  ہے۔

ایردوان نے مزید کہا کہ یومِ یوروپ، جسے 1950 کے شومن ڈیکلریشن کے بعد ایک زیادہ متحد یورپ کی تشکیل کی یاد میں منایا جاتا ہے، ترکی میں 1999 سے منایا جا رہا ہے، کیونکہ اس نے یورپی ممالک کو  جنگ کی تباہی کے بعد امن، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے یکجاں کرنے کو یقینی بنایا۔

Read Previous

واٹس ایپ نے صارفین کا بڑا مسئلہ حل کر دیا

Read Next

جاپان کی پہلی فلائنگ کار تجربے کے لیے تیار

Leave a Reply