
ترکی نے کوونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے لگائے جانے والے کرفیو کو ختم کر دیا۔
ترکی میں ماہ رمضان کے دوران لاک ڈاون کی شروعات ہوئی تھی جسے اب حالات بہتر ہونے کے بعد ختم کر دیا گیا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان کے زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کرفیو ہٹانے اور زندگی کو معمول پر لانے کے مدعے پر غور و فکر کیا جائے گا۔
اس اجلاس کے بعد آنے والے دنوں کے لائحہ عمل کے بارے میں اعلان کیا جائے گا۔