
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ انکی اگلی حکومت اگلے ماہ ہونے والے انتخابات میں امریکہ کو سبق سکھائے گی۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل حزب اختلاف سے ملاقات کرنے پر امریکی سفیر کو شرم آنی چاہیے، آپ ایک سفیر ہیں۔
صدر ایردوان کی طرف سے یہ بیان ترکیہ میں امریکی سفیر جیف فلیک کی اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی کے سربراہ کمال کلیداروگلو سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اس ملاقات پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکہ کو سبق سکھائیں گے، اسے شرم آنئی چاہیے۔