قاہرہ — ترکیہ اور مصر نے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور تجارتی حجم کو 15 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یہ اعلان ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی نے قاہرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حاقان فیدان نے کہا کہ ترکیہ مصر میں براہِ راست سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گا اور دونوں ممالک پیداوار، مینوفیکچرنگ، توانائی، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔مصری وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ ترکیہ اور مصر کے تعلقات تاریخی اور ثقافتی بنیادوں پر استوار ہیں اور تجارتی و معاشی تعاون میں وسعت دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے قیام اور باہمی اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔—
