
ترکی نے عوامی مقامات پر ماسک پہنے کی شرط ختم کردی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ باہر ماسک پہنے بغیر بھی جا سکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے کہا کہ ہمیں اب باہر ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا میں کمی آئی ہے جس کے باعث اب شہری بغیر ماسک پہنے باہر جا سکتے ہیں۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ شہری بغیر ماسک باہر جا سکتے ہیں کیونکہ ویکسی نیشن کے باعث کورونا وبا میں خاصی کمی واقع ہو گئی ہے لہذا شہریوں کو مزید ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔