turky-urdu-logo

ترکیہ ڈیفنس انڈسٹری کے لیے بڑی کامیابی کا امکان

None


انقرہ: دفاعی صنعت میں ترکیہ کے لیے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عالمی جریدے المانیٹر کے مطابق اسپین نے امریکی لڑاکا طیارہ ایف-35 خریدنے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے اور اب وہ ترکیہ کے ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے "کان” (KAAN) کے حصول پر غور کر سکتا ہے۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ترکیہ کی دفاعی صنعت کے لیے ایک تاریخی موقع بن سکتا ہے، کیونکہ اگر اسپین نے ترکیہ کا جدید لڑاکا طیارہ خریدنے کا فیصلہ کیا تو یہ کان پروجیکٹ کی بین الاقوامی سطح پر پہلی بڑی کامیابی ہوگی۔


قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسپین پہلے ہی ترکیہ سے تربیتی طیارہ حر جیٹ (Hurjet) خریدنے کا معاہدہ کر چکا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔


ماہرین کے مطابق اگر اسپین "کان” کا انتخاب کرتا ہے تو یہ نہ صرف ترکیہ کے لیے دفاعی برآمدات میں نیا باب کھولے گا بلکہ یورپ میں بھی ترکیہ کے جدید فوجی سازوسامان کی ساکھ کو مزید بڑھائے گا۔


Read Previous

پاک–بھارت میچ کے بعد تنازع، بھارتی کپتان کا ہاتھ ملانے سے انکار، پاکستانی ٹیم کا سخت ردعمل

Read Next

ترکیہ ٹیکنالوجی میں سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے — سکستھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ ترقی کے مرحلے میں، تِساس

Leave a Reply