
ترک حکومت نے فرانسیسی صدر کے ترکی اور رجب طیب ایردوان کے حوالے سے بیان کی مذمت کی اور سے ناقابل قبول قرار دے دیا۔
ترک وزیر خارجہ کے ترجمان حامی اکسوئے نے ایک تحریری بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر ایمانل میکرون کے بیان کی بے حد مذمت کرتے ہیں۔ دانستہ طور پر پوچھے گئے سوالات کے جواب میں میکرون کے ریمارکس دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور اتحاد کے خلاف ہیں اور کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہیں۔
حامی اکسوئے کا کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر کا ترک صدر رجب طیب ایردوان کے بارے میں بیانات جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں۔
فرانسیسی میڈ یا پر نشر ہونے والے ایک نٹرویو میں صدر میکرون نے ترکی پر الزام لگایا کہ ترکی فرانس کے 2022 میں ہونے والے صدراتی انتحابات میں دخل اندازی کر رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ انٹرویو ترکی کی ساکھ خراب کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ جونکہ اگلے ہفتے یورپی یونین کا سربراہی اجلاس متوقع ہے اس لیے فرانس ترکی کے خلاف پروپگینڈا کر رہا ہے لیکن فرانس اپنے ان گھٹیا مقاصد میں کامیاب نہیں ہوا۔