
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کورونا وبا کے پھیلاو کو کم کرنے کے لیے دو ہفتے کا جزوی لاک ڈاون ناٖفذکرنے کا اعلان کیا ہے۔
تین گھنٹے طویل کابینہ کی مٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے پہلے دو ہفتے پورے ملک میں جزوی لاک ڈاون نافذ کیا جائےگا ۔
تفصیلات کے مطابق کرفیو کا نفاذ رات 9 بجے کی بجائے شام 7 بجے سے لے کر صبح 5 بجے تک ہوگا۔ کرفیو کے دوران بین الصوبائی آمد و رفت پر بھی پابندی عائد ہو گی۔
کیفے، ریسٹورانٹ اور چائے خانے بھی بند رہیں گے البتہ ڈلیوری کی سہولت میسر ہو گی۔ شادی بیاہ اور ہر قسم کے کھیلوں کی تقریبات پر عید تک پابندی عائد کی گئی ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرنسپورٹ کو محدود مسافروں کے ساتھ چلنے کی اجازت ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ ان نئے اقدامات کا مقصد کورونا کیسز اور اس سے ہونے والی اموات میں کمی لانا ہے اگر نتائج سامنے نا آئے تو اقدامات مزید سخت کر دیے جائیں گے۔