turky-urdu-logo

ترکی کا افغانستان میں ہونے والے خود کش بم دھماکے پر اظہار افسوس

ترکی کا افغانستان میں ہونے والے خود کش بم دھماکے پر افسوس کا اظہار۔

ترک وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قندھار میں ہونے والا دھماکہ نہایت ہی افسوس ناک ہےاور اس دھماکے نے کئی معصوم جانیں  لی ہیں اور کافیوں کو زخمی بھی کیا ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے افغان عوام سے ہلاک ہونے والوں کی بھی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

قندھار میں نماز جمعہ کے دوران شیعہ مسجد میں بم دھماکےمیں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مسجد کے سیکورٹی افسر مرتضی ظریفی کا کہنا تھا کہ حملہ دو خودکش حملہ آوروں نے کیا۔

یہ دھماکہ شمالی شہر قندوز کی ایک شیعہ مسجد پر داعش دہشت گرد گروہ ، جسے داعش بھی کہا جاتا ہے ، کے خودکش بم حملے کے چند دن بعد ہوا ، جس میں 46 افراد ہلاک ہوئے۔

Read Previous

افغانستان کے شہر قندہار میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے وقت دھماکہ،7 افراد جاں بحق

Read Next

حرمین شریفین کی رونقیں مکمل طور پر بحال

Leave a Reply