turky-urdu-logo

ترکی: ملک بھر میں 98واں یوم جمہوریہ قومی جوش وجذبے سے منایا گیا

ترک صدر ایردوان نے 98ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر   انقرہ میں   جدید ترکی کے بانی  مصطفی کمال اتاترک  کی قبر پر خاضری دی  اور پھولوں کی چادر چڑھائی  اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی

ترک صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی 2023 میں اپنے تمام  مقاصد حاصل کر لے گا  ۔

صدر نے  یادگاری کتاب میں اپنا  پیغام بھی  لکھا جس میں ان کا کہنا تھا    کہ   ہمارا تعلق ایک ایسی قوم سے ہے  جس کا ماضی کامیابی کی داستانوں سے بھرپور ہے  ، ہم 2023 تک اپنے مقاصد حاصل کرنے  کے لیے پر عزم ہیں۔

صدر ایردوان   نے صدارتی  محل میں 98ویں   یوم جمہوریہ کی مبارکباد بھی   وصول کی  ۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک  بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا  مختلف شہروں میں  کنسرٹس ، آتشبازی  اور عوامی   مارچ  کیا گیا۔

29 اکتوبر 1923 کو مصطفی کمال اتاترک نے  باضابطہ طور پر ملک کے نام کا اعلان کیا  اور ملک کی جمہوری حیثیت کا اعلان کیا۔

اسی دن کی یاد  میں  ہر سال ترک قوم 29 اکتوبر کو یوم جمہوریہ مناتے ہیں ۔

Read Previous

صدر ایردوان کی یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنی قوم کو مبارکباد

Read Next

استنبول یونیورسٹی شعبہ اردو میں مقبوضہ جموں کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے سیمینار

Leave a Reply