
ترک صدر نے غازی انتپ میں مختلف پروجیکٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک کو سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار اور برآمدات کے ساتھ ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے ذریعے ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری بس یہی خواہش ہے کہ ہم اپنے وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے جلد از جلد اپنے مقاصد کو حاصل کریں۔
صدر نے مزید کہا کہ ہم ترکی کو دنیا کو 10 بہترین معیشتوں میں شا مل ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔
صدر رجب طیب ایردوان نے غازی انتپ میں 5 ارب 92 ملین کی خطیر سرمایہ کاری سے بننے والے کئی پراجیکٹس کا افتتاح کیا
ان میں ہوٹل، چلڈرن ہسپتال اور کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر، ہوائی اڈے کا نیا ٹرمینل، 2,756 بستروں پر مشتمل لڑکیوں کا ہاسٹل، کنڈرگارٹن، پرائمری اسکول، سیکنڈری اسکول اور ہائی اسکول کے منصوبے شامل ہیں۔