23 اپریل قومی خودمختاری، یوم اطفال اور ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے افتتاح کی 102 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔
اس حوالے سے پہلی تقریب کا انعقاد انقرہ میں قومی اسمبلی کے اندرموجود یادگار ِ اتاترک کے سامنے ہوا۔
تقریب میں ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر مصطفیٰ شنتوپ کی جانب سے یادگار اتاترک پر سرخ اور سفید رنگ کے پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔
وزیر ِ تعلیم محمود اوزیر نے بھی قومی حاکمیت اور بچوں کے تہوار کی مناسبت سے مزارِ اتاترک پر حاضری دی۔
جشن کے پروگراموں کے دائرہ کار میں ، ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شنتوپ نے قومی اسمبلی کی عمارت میں یاد گارِ اتاترک پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مزارِ اتاترک و قومی اسمبلی کی پہلی عمارت میں منعقدہ تقاریب میں شرکت کی۔
اسپیکر اسمبلی رکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے تقریب ہال میں مہمانوں سے ملاقات کریں گے اور بچوں کے لیے خصوصی طور پر منعقدہ سیشن کی صدارت کریں گے ، اور فلم ’’لائن آف فریڈم ” دیکھیں گے۔
قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی ایک خصوصی ایجنڈے کے ساتھ اسپیکر اسمبلی کی صدارت میں یکجا ہو گی۔
