
ترکی نے ملک بھر کے بڑے اسپتالوں میں مقامی طور پر تیار کردہ ترکو ویک ویکسین کا استعمال شروع کر دیا۔
یہ تاریخی ویکسین صوبہ قیصری کی ایرسیز یونیورسٹی اور وزارت صحت کے اداروں کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔
ترکو ویک بنانے کے ساتھ ترکی ان 9 ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جو کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر سکتے ہیں۔
گذشتہ ہفتے ترکی نے اعلان کیا تھا کہ مقامی ترکو ویک ویکسین کو ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
وزیر صحت فرحتین کوکا کا کہنا تھا کہ آج سےترکی کے شہر کے اسپتالوں میں ویکسین لگائی جائے گی۔
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بھی ویکسین کو عالمی سطح پر دستیاب کرانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے پوری انسانیت کے فائدے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
ترک شہری مہمت علی کیزیلداغ جنہوں نےاپنی پہلی ویکسین ترکو ویک ہی لگوائی تھی انکا کہنا تھا کہ وہ دوسری ڈوز بھی ترکو ویک کی ہی لگوائیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ انہوں نے آج کے دن کا بہت بے صبری سے انتظار کیا ہے ، ہمیں اپنے ڈاکٹرز پر پورا یقین ہے ، شکر اللہ کا آج ہمیں ہماری ویکسین مل گئی ہے۔
ہمیں ہماری حکومت پر پورا یقین ہے اور ہمیں ہماری ویکسین پر بھی پورا یقین ہے۔