turky-urdu-logo

یورپین گولڈن والی بال لیگ میں ترکی نے یوکرین کو ہرا کر چیمپئن شپ جیت لی

ترک قومی والی بال ٹیم  نے بیلجیم میں منعقدہ 2021 یورپی  گولڈن لیگ کے فائنل میں یوکیرین کو  تین ۔ ایک  سے شکست دیتے ہوئے چمپین  بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔

قومی ٹیم  نے  لیگ کےآٹھوں میچ جیتنے کے بعد سیمی فائنل  میں اسٹونیا  کو جبکہ فائنل میں یوکیرین کو شکست دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترک قومی ٹیم کو دلی مبارکباد  پیش کی۔

ترک صدر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ  یورپی گولڈن لیگ  میں اوپر تلے چمین   بنتے ہوئے ہمارے وطن کا سر فخر سے بلند کرنے  والی ترک قومی والی بال ٹیم کو  دل و جان سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اسپیکر اسمبلی، نائب صدر اور وزیر برائے نواجوں و کھیل  نے بھی   سوشل میڈیا کی وساطت سے قومی ٹیم  کو تہنیتی پیغامات دیےہیں ۔

Read Previous

بھارت:گائے چوری کے الزام میں تین مسلم نوجوانوں کو قتل کر دیا گیا

Read Next

امریکا : پریڈ کے دوران ایک شخص نے ٹرک لوگو ں پر چڑھا دیا

Leave a Reply